کلب ہائوس کے گوجری پلیٹ فارم ’’عالمی گوجری زبان و ادب‘‘پر محفل مشاعرہ کا انعقاد کی گیا

0
0

عالمی گوجری زبان و ادب کے منتظمین کی گوجری زبان و ادب کے لیے کاوشوں کی شعراء کی جانب سے تعریف
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جمعرات کو سوشل میڈیا پر کلب ہائوس ایپ پر عالمی گوجری زبان و ادب کے زیر اہتمام سلسلہِ مشاعرہ کی دوسری کڑی "محفل مشاعرہ نشست دوم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جموں وکشمیر کے کونے کونے سے شعرا اور سامعین نے شمولیت کی۔ مشاعرے کی صدارت مرحوم سروری کسانہ کی بیٹی ذرینہ نغمی نے کی ۔انہوں نے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے رانا یونس ابرار کو مبارک باد پیش کی۔ اور اس طرح کی محفلوں کو گوجری ادب کے لیے نیک شگون بتایا۔مہمان خصوصی مشہور شاعر مختار حسین مجاز نے سب کو مبارک دی اور عالمی گوجری زبان و ادب کلب کو گوجری زبان کا مستقبل کہا۔ مہمان ذی الوقار۔ نسیم گلابگڑھی نے اپنے مخصوص انداز میں شعراء اور سامعین کو اپنے کلام اور خطاب سے محظوظ کیا۔ جن شعراء نے اپنا کلام سنایا ان میں 1۔ صابر جانی / کنگن کشمیر2۔ شازیہ کوثر / اننت ناگ کشمیر3۔جاوید منصور / مہینڈر پونچھ4۔زاہدہ خانم / بچہ آلی پونچھ 5۔محمد زمان گورسی / سرنکوٹ پونچھ 6۔ معراج نسیم / کوہاڑ بارہمولہ 7۔ فاروق عاجز / بانڈی بالا بارہمولہ 8۔جماعت علی دانش / چناب ویلی 9۔ سراج الدین ثانی / سرندر بانڈی پورہ10۔ طالب حسین طالب / مہور ریاسی11۔ مقصود مروت / پونچھ12۔ جعفر تابش / مغلمیدان کشتواڑ. محفل مشاعرہ کی نظامت رانا یونس ابرار نے انجام دی جبکہ خطبہ استقبالیہ کلب ممبر فیصل رضا بوکڑہ نے پیش کیا۔ کلب ممبر ارشاد فدائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پروگرام کی تشہیری اور تکنیکی زمہ داری کلب ممبر جاوید مسرور اور وقار عاجز بانیاں نے نبھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا