گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے زیر اہتمام "ساہی پوشن ملک روشن "کے موضوع سے ویڈیو گرافی کا اہتمام

0
0

طلباء نے مختصر ویڈیوز کے ذریعے مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے پروگرام میں حصہ لیا
نریندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپور//آزادی کا امرت مہواتسو کمیٹی اور این ایس ایس یونٹ ڈگری کالج رام نگر نے آج یہاں "ساہی پوشن ملک روشن'”کے موضوع سے متعلق ایک مختصر ویڈیو بنانے کا پروگرام منعقد کیا۔ جبکہ اس پروگرام کا اہتمام فٹ انڈیا موومنٹ 2.0 کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ وہیںپروگرام کا آغاز ڈاکٹر ادھے بھانو ، پرنسپل جی ڈی سی رام نگر کی سرپرستی اور پروفیسر ریتیکا مہاجن ، کنوینر آزادی کا امرت مہواتسو اور کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر کی رہنمائی میں ہوا۔جبکہ پروگرام کا بنیادی مقصد عوام میں صحت مند خوراک کی اہمیت اور جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہی لانا تھا۔وہیںاین ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر طلباء نے مختصر ویڈیوز کے ذریعے موضوع "ساہی پوشن ملک روشن” پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے پروگرام میں حصہ لیا۔ شرکاء نے بنیادی طور پر متوازن غذا کی اہمیت اور بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائیت کی بہتری پر زور دیا۔جبکہ این ایس ایس کے رضاکاروں نے بڑے پیمانے پر آگاہی کے لئے فیس بک اور انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متوازن غذائیت سے متعلق آگاہی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا