میئر نے راجپورہ منگوتریاں علاقے میں ترقیاتی کام کا افتتاح کیا

0
0

کہا جے ایم سی گزشتہ تین سالوں سے شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کے لوگوں کو بہتر ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی اپنی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے چندر موہن گپتا میئر جموں نے آج یہاں راج پورہ ، شیو نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک دورہ کیا اور راجپورہ منگوتریاں میں تعمیراتی کاموں کے کام کا افتتاح کیا۔وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر نے بتایا کہ یہ راج پورہ کی سب سے پرانی لین میں سے ایک ہے جس کی مناسب تزئین و آرائش کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک تھا جو آج مکمل ہو گیا ہے۔ جبکہ اس کے لئے6.67 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔تاکہ مقامی لوگ اور راہگیر اس نئی تعمیر شدہ گلی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایم سی گزشتہ تین سالوں سے عوامی نمائندوں کے تعاون سے شہر کے تمام وارڈز میں بہترین ممکنہ ترقی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور عام لوگوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور تعاون کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا