پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد اعظم نے اپنے خطاب میں شرکاء کو ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط رہنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
منڈی //گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے آج یہاں فٹ انڈیا موئومنٹ کے تحت آزادی کا امرت مہا اتسو کے طور پر رن فار فن کا انعقاد کیا ۔ وہیں اس دوارن کالج کے اسٹاف ممبران اور کالج پرنسپل نے طلباء کہ ہمراہ اس سرگرمی میں خصوصی طور پر حصہ لیا۔جبکہ اس موقع پر کالج کے این ایس ایس رضاکار کافی پرجوش تھے اور تقریب کو کامیاب بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔وہیں اس سرگرمی کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد فٹنس اور مختلف جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد اعظم نے فٹ انڈیا موئومنٹ کے تصور پر زور دیا جو کہ جسمانی و ذہنی تندرستی کو بڑھانے میں مدگار ثابت ہو رہی ہے ۔وہیں انہوں نے ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط رہنے کے فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجود ہ صورت حال کرونا وائرس جیسی عالمی وباء کے مقابلے میں بھی اس کی اہمیت پرمزید توجہ مبذول کروائی ۔