الہ آباد پہنچے رام ناتھ کوند

0
0

پریاگ راج:// صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند الہ آباد ہائی کورٹ میں منعقد پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے ہفتہ کو پریاگ راج پہنچ گئے۔
مسٹر کووند فضائیہ کے خصوصی طیارے سے 11:30بجے پریاگ راج کے بمہورولی ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ پولو گراونڈ میں اترنے کے بعد مسٹر کوند وہاں سے خصوصی کار سے ہائی کورٹ کے پروگرام میں پہنچے۔
مسٹر کوند سنگم نگری میں تقریبا چھ گھنٹے قیام کریں گے۔ ہائی کورٹ میں منعقد تقریب میں چیف جسٹس این وی رمنا او مرکزی وزیر قانون کرن رججو بھی شرکت کریں گے۔ مسٹر کووند ہائی کورٹ احاطے میں ملٹی لیول پارکنگ، وکیل چیمبر، لائبریری اور ویٹنگ ہال کا افتتاح کریں گے۔ریاستی حکومت اس کی منظوری دے چکی ہے۔ وکیلوں کے تقریبا 2600چیمبر کے تعمیر کے لئے حکومت نے 600کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے۔ صدر جمہوریہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائبریری حال کا بھی دورہ کریں گے۔
صدر جمہوریہ کے طور کے پیش نظر سنگم نگری میں سیکورٹی کے پختہ انتظام کئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ، پولو گراونڈ اور سرکٹ ہاوس کے راستے اور آس پاس کے مقامات میں پتنگ اڑانے اور ڈرون پر پابندی لگادی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا