میونسپل چیئرمین راجوری نے نیو بس اسٹینڈ پر 6 دکانوں کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

راجوری ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر میونسپلٹی ترقیاتی منصوبوں کو شروع کررہی ہے: محمد عارف
عمرارشدملک

راجوری ؍؍میونسپل کونسل راجوری کی طرف سے نیو بس اسٹینڈ پر 6 دوکانوں کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی لاگت 65 لاکھ کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل چیئرمین محمد عارف نے دیگر میونسپل کونسلروں اور ایگزیکٹو افیسر کی موجودگی میں نیو بس اسٹینڈ سلانی راجوری پر 6 دوکانوں کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا اور آئندہ دو ماہ کے اندر ان دوکانوں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ اس موقع پر میونسپل چیئرمین محمد عارف نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیو بس اسٹینڈ سلانی پر 6 دوکانوں کی تعمیر کے لئے آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور تعمیری کام بھی آج سے شروع کیا گیا اور آئندہ دو ماہ کے اندر ہی ان کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجوری ٹاؤن میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر مختلف قسم پروجیکٹ شروع کئے گے ہیں اور آئندہ دنوں میں بھی مزید پروجیکٹ شروع، ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راجوری ٹاؤن کی تعمیروترقی اور خوبصورتی کو نظروں میں رکھ کر ہی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ مقامی لوگوں اور باہر سے آنے والے لوگوں کو یہاں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہوسکے. اس موقع پر سابقہ میونسپل صدر اور موجودہ کونسلر راجیندر گپتا نے میونسپل کونسل راجوری کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ محمد عارف کی قیادت میں کونسل ہر روز ایک نئی تبدیلی لا رہی ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی مزید نئے پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا