ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری ملک کامستقبل سنواررہے ہیں:جاویداحمدرانا

0
0

قبائلی فلاح وبہبود محکمہ کی کوششوں کو سراہا،عوام دوست انداز اور ہمدرد رویئے اور زمینی سطح پر بہت زیادہ کام کرنے کے لیے انکی تعریف کی
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍ سینئر قومی رہنما اور سابق ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا نے قبائلی فلاح وبہبود محکمہ اور اس کے سیکریٹری شاہد اقبال چودھری کی طرف سے لوگوں تک بروقت جگہ جگہ پہنچنے کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں شاہد اقبال چودھری کے کردار اور کوششوں کو سراہا ، ان کے عوام دوست انداز اور ہمدرد رویے اور زمینی سطح پر بہت زیادہ کام کرنے کے لیے انکی تعریف کی، رانا نے کہا کہ مجھے ان سے اور امید وابسطہ ہے کہ وہ تہہ دل سے اس پسماندہ اور پچھڑے طبقہ کے لیے کام کریں گے تاکہ اس عوام کے لیے چیزوں کو اوربہتر بنایا جا سکے۔ رانا نے کہا کہ، حالیہ وقت کے دوران ، جب کچھ محکمے بند پڑے ہوئے ہیں ، قبائلی محکمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پرچم بردار بن گیا ہے۔ کچھ ہی عرصے میں انہوں نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کا سروے مکمل کر لیا ہے اور 1500 منی بھیڑوں کے فارموں کی اسکیم شروع کی گئی ہے، دودھ کے گاؤں ، (ڈھرانا بہرا) اس اسکیم میں مینڈھر سب ڈویژن سے شامل ہیں ، دودھ گاؤں کے تحت پہلے ہی 40 لاکھ سے زیادہ روپے جاری ہو چکے ہیں نئے دیہات کلسٹر ماڈل ولیج اسکیم کے تحت لیے گئے ہیں گائوں کالابن، چھونگاں، کو مینڈھر سب ڈویژن سے لیا گیا ہے۔رانا نے نوجوانوں کو مختلف ہنر مندی کے پروگراموں میں شامل کرنے کی شاہد اقبال کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ، قوم کی تعمیر میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ، کیونکہ یہ قدرت کا تحفہ ہیں۔ لیکن کہیں مجھے لگتا ہے کہ انہیں حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ اب میں امید کرتا ہوں کہ مشن یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پروگراموں کے ساتھ ، کچھ چیزیں نوجوانوں کے لیے صحیح جگہ پر گر سکتی ہیں۔ پریس کانفرنس میں رانا کے ساتھ پارٹی کے سینئر ساتھی بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا