کہا یہ شر دھالوں کے ساتھ ساتھ جموں کے شہریوں کی دیرینہ مانگ تھی
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کے لوگوں کو بہتر ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے ،آج یہاں چندر موہن گپتا میئر جموں میونسپل کارپوریشن نے وارڈ نمبر 4 میں ایک کنواں کا افتتاح کرنے کے علاوہ پکا ڈنگا جموں میں واقع مہالکشمی مندر میں شیڈ کا افتتاح کیا۔وہیں اس موقع پر بات کرتے ہوئے میئر نے کہا شر دھالوں کے ساتھ ساتھ جموں کے شہریوں کی دیرینہ مانگ تھی جیسا کہ برسات کے دنوں اور گرمی کے دنوں میں خواتین جو روزانہ کی بنیاد پر ستسنگ کرتے ہیں انہیں کھلے علاقے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے متعلقہ کونسلر سنیتا کول نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور آج ان کی مخلصانہ کوششوں سے بہت زیادہ ضروری شیڈ عام لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔وہیں اس موقع پر ایڈوکیٹ پورنما شرما ڈپٹی میئر جے ایم سی نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ جے ایم سی کے تمام کونسلرز تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جموں کے شہریوں کو اپنے اپنے وارڈوں میں گزشتہ تین سالوں سے بہترین ممکنہ ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہیں انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں جے ایم سی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جموں کو صاف ستھرا اور سبز شہر بنایا جا سکے۔