گورنمنٹ ڈگر ی کالج اکھڑال نے عالمی خودکشی سے بچائو کے دن پر ویبینار کا انعقاد کیا

0
0

ڈپریشن خودکشی کی بنیادی وجہ ہے، نوجوان خودکشی کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں ـ: مقررین
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال کے نفسیاتی مشاورت سیل نے آج یہاں عالمی خودکشی کی روک تھام کے دن کو منانے کہ سلسلہ میں "عمل کے ذریعے امید پیدا کرنا” کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ وہیںاس ویبینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر پروفیسر افتخار حسین نے بطور ریسورس پرسن شرکت کرتے ہوئے خودکشی کی وجوہات اور روک تھام کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا مؤثر علاج کی عدم موجودگی سے ڈپریشن کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔جنہیں مناسب توجہ نہ دی جائے تو وہ خودکشی کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپریشن خودکشی کی بنیادی وجہ ہے۔وہیں اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رنویجے سنگھ نے کہا کہ نوجوان خودکشی کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ مثبت اور پر امید رہیں تاکہ ڈپریشن اور خودکشی سے بچ سکیں۔ وہیںپروگرام کی کاروائی پروفیسر ذاکر حسین کنوینر نفسیاتی مشاورت سیل نے انجام دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا