گورنمنٹ ڈگری کالج درہال کے زیر اہتمام ویکسینیشن پر آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

0
0

18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسینیشن کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے :ڈاکٹر شکیل احمد ، میڈیکل آفیسر
لازوال ڈیسک

درہال //کووڈ ویکسینیشن کے حوالے سے یہاں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج درہال کے این ایس ایس یونٹ نے کیا ۔وہیں ڈگری کالج درہال جس میں بلاک میڈیکل آفس درہال سے ڈاکٹر شکیل احمد خان میڈیکل آفیسر نے طلباء کو کووڈویکسینیشن کی اہمیت کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔وہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مفت ویکسینیشن فراہم کی جا رہی ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسینیشن کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے فرد کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں اور اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر سمنیش جسروتیا نے کالج کے این ایس ایس یونٹ کی کوششوں کو سراہا جنہوںنے کوویڈ ویکسینیشن آگاہی کے حوالے سے سنہری موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج جلد ہی کھلنے والے ہیں اور کھلنے کے لیے 100 فیصد ویکسینیشن درکار ہے ، ورنہ وبائی بیماری زیادہ مہلک ہو سکتی ہے اور اس کا پھیلاؤ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے این ایس ایس رضاکاروں کو بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کووڈ ویکسینیشن کے حوالے سے عام لوگوں تک پیغام پہنچائیں۔وہیں ڈاکٹر اطہر عزیز رائنا این ایس ایس پروگرام آفیسر اور کووڈکے نوڈل آفیسر نے ان طلباء کی کل تعداد کی تفصیل بتائی جنہیں پہلے ہی ویکسین دی گئی ہے اور انہوں نے تمام طلباء کو جلد سے جلد اپنی کلاسیں شروع کرنے کے لیے مکمل ویکسینیشن پر زور دیا۔ انہوں نے بلاک میڈیکل آفیسر درہال ڈاکٹر نگینہ کوثر کا کالج میں روزانہ کی بنیاد پر نمونے لینے اور ویکسینیشن کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔جبکہ کالج کے این ایس ایس یونٹ کی قیادت گروپ لیڈر سجاد احمد نے کی۔ پروگرام میں سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر امتیاز حسین شاہ ، وسیم ملک ، بلاک میڈیکل آفس درہال کے معاون عملہ اور کالج کے این ایس ایس رضاکاروں اور دیگر طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا