قائد الاحرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی انتقال کرگئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍قائد الاحرار و شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی جمعرات دیررات انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے،اُن کے صاجزادے محمدعثمان لدھیانوی نے یہ دردناک اطلاع اپنے فیس بک پیج پرشیئرکرتے ہوئے لکھا’’میرے پیارے ابو جان شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی امیر احرار ہند ، شاہی امام پنجاب کا ابھی لدھیانہ میں انتقال ہو گیا ہے انا للہ و انا الیہ راجون، نماز جنازہ آج رات بعد نماز عشاء فیلڈ گنج چوک جامع مسجد لدھیانہ کے سامنے ادا کی جائیگی‘‘۔ قائد الاحرار و شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کاانتقال یقینااُمت مسلمہ کیلئے خاص طورپرمسلمانان ِ ہندکیلئے ایک بڑاسانحہ ہے کیونکہ وہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ہندوستان میں مسلمانوں کی ایک نڈرآوازتھے اور ہرموقع ومقام پرظلم وستم کیخلاف آوازبلندکرتے تھے۔ان کے انتقال پرملال کر پورے ملک میں رنج والم کاماحول بناہواہے۔ان کی رحلت پرتعزیت کااظہارکرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، ایک فیس بک صارف شاہد محمود لکھتے ہیں’’اللہ سبحانہ وتعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ حضرت کی رحلت عالم اسلام کی نہ پْر ہو سکنے والا خسارہ ہے۔‘‘۔ایک اور شخص محمود علی خان لکھتے ہیں’’اللہ تبارک وتعالی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرما کر اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔ آپ سب اہل خانہ کو صبر عطا فرمائیں آمین،وہ سراپا احرار تھے اور اپنے اکابر کے فکر اور مشن کو لے کر چل رہے تھے اللہ ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائیں اور ان کے پسماندگان و رفقاء کو ختم نبوت کے لیے کی گء ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کی توفیق نصیب فرمائیں آمین‘‘۔محمد یوسف ضیاء لکھتے ہیں’’انا للہ وانا الیہ راجعون!بڑی دکھ بھری خبر امیر احرار حضرت مولانا حبیب الرحمان صاحب لدھیانوی علیہ الرحمہ شاہی امام جامع مسجد لدھیانہ کا ابھی انتقال ہوگیا ہے،یہ اہل پنجاب اور ملک کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے،مولانا کی شخصیت پنجاب کے مسلمانوں کے لئے ایک ڈھال تھی،حق مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کے جملہ پسماندگان بالخصوص برادر مکرم مولانا عثمان لدھیانوی صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین ثم آمین یا رب العالمین‘‘۔نذیراحمدقاسمی نے لکھا’’اناللہ وانا الیہ راجعون،بہت ہی دکھ بھری خبر ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
کڑے سفر کا تھکا مسافر
تھکا ہے ایسا کہ سو گیا ہے
خود اپنی آنکھیں تو بند کر لیں
ہر ایک آنکھ لیکن بھگو گیا ہے‘‘
گورپریت ایس چاولہ نے لکھا’’موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ خدا مرحوم کی روح کو سلامت رکھے۔‘‘۔محمد موسیٰ سرہندی لکھتے ہیں’’اَللّٰہ پاک ہمارے حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطاء فرمائے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء کرے آمِین یَا رَبَّ العٰلَمِین‘‘صحافی جان محمد لکھتے ہیں’’اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔بہت بڑا نا قابل یقین اور ناقابل تلافی نقصان اْمت مسلمہ کی عظیم اور بے باک ہستی ہم سے رخصت ہوئی۔۔‘‘ساموں علی خان لکھتے ہیں’’اللہ تبارک وتعالی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرما کر اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔ آپ سب اہل خانہ کو صبر عطا فرمائیں آمین،وہ سراپا احرار تھے اور اپنے اکابر کے فکر اور مشن کو لے کر چل رہے تھے اللہ ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائیں اور ان کے پسماندگان و رفقاء کو ختم نبوت کے۔ لیے کی گء ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کی توفیق نصیب فرمائیں آمین‘‘۔گورنیت سنگھ لکھتے ہیں’’بہت افسوسناک … یہ میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔ وہ ایک عظیم شخصیت تھی …‘‘۔