سری نگر،// شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے غوث آباد چنکی پورہ میں جمعرات کی صبح ایک 27 سالہ مقامی نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے غوث آباد چنکی پورہ میں مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح ایک میوہ باغ میں ایک مقامی نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ لاش دیکھتے ہی ان لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد گنائی ولد عبدالغنی گنائی ساکن غوث آباد چنکی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی لاش کو ایک میوہ باغ میں پر اسرار حالت میں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کی لاش کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشان بھی تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔