نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ٹی ایس وزیر دلی میں پراسرار حالت میں فوت

0
0

جموں،// نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی ٹرلوچن سنگھ وزیر کو جمعرات کی صبح دلی میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹی ایس وزیر حال ہی میں دلی گئے ہوئے تھے جہاں ان کو جمعرات کی صبح پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی لیڈر کی لاش ابھی ان کے آبائی گھر نہیں پہنچی ہے۔متوفی سابق قانون ساز جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر فورم کے صدر بھی تھے۔
نینشل کانفرنس کے ایک لیڈر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایس وزیر کی دلی میں موت واقع ہوئی ہے اور ان کی لاش کو گھر لانے کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر نے حال ہی میں جموں میں منعقدہ پارٹی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی۔
دریں اثنا نینشل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کی موت پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’اپنے ساتھی سابق ایم ایل سی سردار ٹی ایس وزیر کی اچانک موت واقع ہونے کی خبر سے مجھے صدمہ ہوا چند روز قبل ہی ہم جموں میں اکٹھے بیٹھے اس بات کا گماں بھی نہیں تھا کہ یہ میری ان کے ساتھ آخری ملاقات ہو گی۔ ان کے روح کے سکون کے لئے دعا گو ہوں‘۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا نے اپنے ایک ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’اپنے ساتھی اور سابق رکن قانون ساز ٹرلوچن سنگھ وزیر صاحب کے موت کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔ پسمانگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کے روح کے سکون کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا