تنظیم المدارس اہلسنت ( صوفی) جموں وکشمیر بینر تلے سربراہان مدارس کا غیر معمولی اجلاس

0
0

سیاسی پارٹیوں سے ماضی میں اہلسنت صوفی کے مقاصد کا استحصال پر احتساب اور فروغ تصوف ہمارا نصب العین : مولوی محمد اشرف
منظورحسین قادری

سرنکوٹ؍؍ زیر صدارت مولوی محمد اشرف جنرل سکریٹری تنظیم المدارس اہلسنت (صوفی) جموں وکشمیر سربرہان مدارس اضلاع راجوری وپونچھ کا مرکزی دانشگاہ جامعہ انوارالعلوم میں ایک غیر معمولی فکر انگیزاجلاس منعقد ہوا جس کاآغاز رب لم یزل کے مقدس کلام اور نعت رسول ؐسے ہوا۔ خطیب شہیر مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی جوائنٹ سکریٹری تنظیم اہلسنت صوفی صوبہ جموں نے تنظیم المدارس کے اغراض ومقاصد پر استقبالیہ پیش کیا جبکہ مولانا مفتی محمد اسلم مصباحی صوبائی صدر تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر نے صراحت ووضاحت سے ریاست گیر سطح پر تنظیم کی حسن کارکردگی مدارس اسلامیہ کی تنظیم سے وابستگی NIOS سے الحاق وزارت اقلیتی امور سے چند مدارس کی فنڈنگ اور بقیہ ادارہ جات کے معاملات میں تگ ودو قبل از 2010ء سے ریاستی سطح پر مدرسہ بورڈ کے قیام عمل کے لئے ریاستی ومرکزی حکومت کی وزارت وایوانوں تک رسد کی دوڑبھاگ اور طرفہ اس پر اخراجات کی بھرمار مگر آخر کار قوم وملت کی اجتماعی ترقی کے لئے اور مسلک اعلیٰ حضرت کی ترجمان فروغ تصوف کی آئینہ دار شاہکار تنظیم المدارس اہلسنت اہل(صوفی) کے بینر تلے نڈر وبیباک نبض شناس معاملہ فہم دانشور مولوی محمد اشرف جنرل سکریٹری مع رفقاء واحباب نے جموں وکشمیر میں صوفیائے کرام کی محنت وجانفشانی کا احساس دلاتے ہوئے فتنہ وفساد ابطال وارتداد سے ملت کو تحفظ دینے اور فروغ تصوف کے ذریعہ روحانی اقدار کے باعث انسانیت کو راحت وسکون فرایم کرنے کی ذمہ داری نبھانے کی ٹھان لی جس کے اب تلک بہتر وثمرآور نتائج برآمد ہورہے ہیں دوران گفت وشنید مولانا اقبال احمد مدنی مولانا عبدالرشید نعیمی اور مستحسن ملک نے بھی اپنی مثبت رائے پیش کی آخر میں تنظیم المدارس اہلسنت (صوفی) جموں وکشمیر مولوی محمد اشرف نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی اسلامک یونیورسٹی بابا غلام شاہ بادشاہ راجوری اور پامپور کشمیر میں تصوف کے مضامین متعارف کروانے اور انھیں رائج کرنے میں مختصر وقت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں ہونے دیا اور آئندہ بھی مسلسل نظر رکھی جائے گی لیکن ہمیں ریاست گیر سطح پر اجتماعی طور پر تصوف پر مبنی افکار واعمال بزرگان دین کی روحانی تعلیمات ہے جس کو سیاسی پارٹیوں سے استحصال ہوا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔مولوی محمد اشرف کے لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے ارباب علم ودانش نے مکمل تائید کے ساتھ مصمم وعدہ کیا کہ ہمارا نصب العین اہلسنت صوفی کے فروغ کے لئے ہے اجلاس کا اہتمام مولانا حافظ مجید احمد مدنی نے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا