الحاج میاں محمد مقبول عرف باجی کادورہ لارشریف

0
0

میاں صاحب کی سیاسی، سماجی و مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے :میاں محمد مقبول
منظور سمسھال

کنگن؍؍جموں و کشمیر کے معروف مذہبی شخصیت اور سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ زرہامہ کشمیر الحاج پیر میاں محمد مقبول عرف باجی صاحب نے نامور سیاسی و مذہبی شخصیت مرحوم الحاج بشیر احمد لاروی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔اس دوران انہوں نے نے میاں بشیر احمد لاروی صاحب کی سیاسی، سماجی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے جو خلاء پیدا ہوئیہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی دعوت و قوم و ملت کی خدمت کے لئے وقف کی تھی اور بطور گوجر رہنما قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر مثالی کام انجام دیئے ہیں۔الحاج پیر میاں مقبول عرف باجی صاحب نے ان کی دکھ بھری گھڑی میں ہم پسماندہ کنبے کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم میاں صاحب کے مریدین کے ساتھ بھی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اس دوران انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا جس میں ان کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔اس دعائیہ مجلس میں الحاج میاں بشیر احمد لاروی کے دونوں فرزند بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا