23 لاکھ کی لاگت سے ہوگی تعمیر،قصبے کی ترقی کے سفرمیں ایک اورباب کااضافہ،میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف بھی رہے اس موقع پر موجود
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ یونیورسٹی موڑ شیمہ کراسنگ کے مقام پر مونسپل کونسل راجوری کی جانب سے بنایا جا رہا ہے مسافر شیڈ اور کیفے ٹیریا جس کا سنگ بنیاد آج ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے رکھا ۔اس موقع پر یہاں کے مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف کا ہار ڈال کر استقبال کیا ۔’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے تعمیر و ترقی کے کام راجوری شہر کے اندر بڑی تیزی سے ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی ہو اس موقع پر میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف نے کہا کہ میونسپل کونسل راجوری کی ہمیشہ یہی کوشش ہے کہ راجوری شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل اور کے اندر پچھلے تین سالوں کے اندر جو تعمیراتی کام ہوئے ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہیں ۔آنے والے دنوں میں بھی میونسپل کونسل راجوری اور نئے پروجیکٹ لا رہی ہے جس سے راجوری شہر کے لوگوں کو کافی فائدہ ملے گا ۔اس موقع پر کونسل کے نائب صدر بھارت بھوشن وید بی جے پی ضلع صدر وہ کونسلر راجندر گپتا ،مشتاق بٹ کے علاوہ الگ الگ وارڈ ممبران میونسپل کونسل کے ایگزیٹیو آفیسر یعقوب چوہدری اور دیگر معزز شہری بھی موجود تھے۔