جی ڈی سی تھنہ منڈی نے خواندگی کاعالمی دن منایا

0
0

آن لائن مضمون نویسی مقابلے کا بھی کیا انعقاد
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی //گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ سیاسیات نے آزادی کا امروت مہواتسو کے زیراہتمام بین الاقوامی خواندگی کے دن "انسانی مرکزیت کی بحالی کے لیے خواندگی: ڈیجیٹل تقسیم کو تنگ کرنا” کے موضوع پر ایک آن لائن مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا۔ وہیں یہ مقابلہ کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ جبکہ پروفیسر راحیلہ مشتاق کنوینر ثقافتی و ادبی کمیٹی ایونٹ کی آرڈینیٹر تھیں۔ دریں اثناء مقابلے میں طلباء کی اچھی تعداد نے حصہ لیا۔ وہیں فاتحین میں پہلی پوزیشن محترمہ سمرین تبسم جبکہ دوسری پوزیشن مبین علی شاہ اور اسی طرح تیسرے پوزیشن محترمہ عاصمہ فاروق نے حاصل کی ۔وہیں اس مقابلے کے جج پروفیسر محمد شوکت ایچ او ڈی ایجوکیشن ، پروفیسر اعجاز نذیر ایچ او ڈی فزکس اور پروفیسر نوین شرما ایچ او ڈی ماحولیاتی سائنس تھے۔جبکہ مضمون نویسی مقابلے کی منتظم پروفیسر فاطمہ قاضی ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا