جی۔ 20 میں پیوش ہوں گے وزیراعظم کے ’شیرپا‘

0
0

نئی دہلی،// تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو جی -20 سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ’شیرپا‘ بنایا گیا ہے۔
بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا اجلاس 30-31 اکتوبر کو اٹلی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ ’شیرپا‘ کی اہم ذمہ داری وزیر اعظم کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے۔ مسٹر مودی 2014 سے جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ سال 2022 میں ہندوستان جی 20 کے صدر کا عہدہ سنبھالے گا اور سال 2023 میں پہلی بار جی -20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
جی-20 کے آئندہ سربراہ اجلاس میں ، ہندوستان ’جی۔ 20 ٹروئکا‘ میٹنگ میں بھی شرکت کرے گا۔ اس میٹنگ میں ، جی 20 کے سبکدوش ہونے والے ، موجودہ اور ممکنہ صدر ممالک شریک ہیں۔ یہ میٹنگ یکم دسمبر 2021 سے 30 نومبر 2024 تک ہوگی۔
جی-20 دنیا کی 19 بڑی معیشتوں اور یورپی یونین کے ممالک کی تنظیم ہے۔ یہ 1999 میں قائم کیا گیا تھا۔ ہندوستان اس کے قیام سے ہی ممبر رہا ہے۔ اس تنظیم کے دائرے میں عالمی معیشت کا 80 فیصد ، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور عالمی آبادی کا 65 فیصد آتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا