ہر علاقے ، ہر پنچایت کی یکساں ترقی ہی میری اولین ترجیح: چوہدری عبدالغنی

0
0

ڈاکٹر نازیہ غنی و نذیر گوجر نے کیا سرل سے جندرولہ سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح

ماجد چوہدری

پونچھ؍؍رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ ڈاکٹر ناذیہ غنی ، چیئرمین بلاک ترقیاتی کونسل ننگالی صاحب سائیں با با پونچھ چوہدری نذیر حسین و رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے مشترکہ طور پر سرل ٹو جندرولہ سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات کا افتتاح کیا۔یہ ایک واحد سڑک ہے جو بلاک ننگالی صاحب سائیں با با کو بلاک ساتھرہ سے براہ راست جوڑتی ایک اور ایک بڑی آبادی اس سڑک سے مستفید ہوتی ہے۔سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کو خود ننگالی صاحب سائیں با با خلقہ سے رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ ڈاکٹر نازیہ غنی اور بلاک ترقیاتی کونسل ننگالی صاحب سائیں با با کے چیئرمین چوہدری نذیر حسین و رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے خود پہلے پوری سڑک کا معائینہ کیا اور پھر باریک بینی سے اس کی جانچ پڑتال کی اور پھر سب تسلی کرنے کے بعد بلیک ٹاپنگ کے کام کا افتتاح کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناذیہ غنی نے بتایا کہ میں پورے بلاک کی یکساں ترقی کی خواہاں ہوں اور سڑک ، بجلی ، پانی ، ایجوکیشن اور شعبہ صحت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔چیئرمین بلاک ترقیاتی کونسل ننگالی صاحب سائیں با با چوہدری نذیر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ان کے پورے بلاک میں تمام ترقیاتی کام زبردست طریقے سے شروع ہیں۔چوہدری عبدالغنی نے جوکہ اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ میرے دونوں حلقوں میں بہت ہی تیز رفتار سے تمام کام ہورہے ہیں اور ہر علاقے کی یکساں ترقی ہی میرا مشن ہے۔چوہدری عبدالقیوم سرپنچ پنچایت حلقہ نونا بانڈی نے چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں اتنی تیز رفتار سے کام ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسطرح کے محنتی لیڈر کی عوام کو اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ، سرپنچ نونا بانڈی پنچایت چوہدری عبدالقیوم، سرپنچ پنچایت حلقہ سرل چوہدری جہانگیر احمد، منشی غیاث دین، چوہدری محمد رشید و دیگر عوام و محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین بھی موجود رہے۔عوام نے ڈاکٹر ناذیہ غنی ، چوہدری عبدالغنی اور چوہدری نذیر حسین گوجر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا