تمام مرکزی سڑکوں کے کھمبوں پر پارا لائٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں: سنیل ڈمپل

0
0

جموں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کو لیکر مشن اسٹیٹ ہڈ سراپا احتجاج
لازوال ڈیسک

جموں//سنیل ڈمپل صدر مشن اسٹیٹ ہڈ نے یہاںتاجروں کی بڑی تعداد کے ساتھ ، امپھلا ، نیو پلاٹ ، جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔ انہوں نے اس دوارن جموں شہر کے مختلف مسائل کو لیکر اس ریلی کا اہتمام کیا ۔وہیںجے ایم سی ، پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی ،کے خلاف مرکزی سڑکوں کی خراب حالت اور جموں کو سمارٹ سٹی بنانے کے خلاف بھی احتجاج کیا ۔سنیل ڈمپل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ویسٹ اسمبلی حلقہ انتہائی پسماندہ حلقہ ہے اور اس حلقے میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ڈمپل نے کہا کہ امپھلا، نیو پلاٹ جانی پور ہائی کورٹ بدترین حالات میں ہے اور ٹریفک کا مسئلہ عروج پر ہے ۔انہوںنے کہا کہ وی آئی پی امپھلا ، نیو پلاٹ جانی پور ہائی کورٹ روڈ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کھودا گیا ہے اور حادثات ہو رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویسٹ اسمبلی حلقہ کی تمام اہم سڑکوں کی فوری طور پر بلیک ٹاپنگ کی جائے۔ڈمپل الزام عائد کیا کہ جے ایم اسی حکومت کاروبار سے بھاری ٹیکس وصول کر رہی ہے لیکن جے ایم سی کی کارکردگی بہت خراب ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پینے کے پانی کے میٹر ، پینے کے پانی کی فروخت اور سمارٹ پی ڈی ڈی میٹر لگائے گئے تو ہم غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع کر دیں گے۔انہوں نے تمام مرکزی سڑکوں کے کھمبوں پر پارا لائٹ ، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا