حدبندی کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی چنائوہو جائینگے :رویندررینہ

0
0

مودی حکومت جموں کشمیر کو ایک نئی ترقیاتی راہ پر لے کر آئی ہے،یہ سلسلہ جاری رہے گا
حافظ قریشی

کٹھوعہ؍؍بھاجپا کے ریاستی صدر راویندر رینہ نے بنی کا دورہ کر یہاں بھاجپا کارکنان و لیڈران سے اہم میٹنگ کی۔بھاجپا کے صدر نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات جلد ہونگے ۔اس کا ذکر کرتے ہوئے ” نمائندہ لازوال” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حدبندی کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی چنائوہو جائینگے اور انہوں نے بتایا کہ واضع رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ سے بھی یہ اعلان کیا ہے انہوں مزید کہا کہ مرکزی مودی حکومت جموں کشمیر کو ایک نئی ترقیاتی راہ پر لے کر آئی ہے اور جس طرح سے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی انتخابات میں امیدوار بھاری اکثریت سے جیت کر آئے ہیں یہ مودی کی ہی دین ہے جو جنہوں نے جموں کشمیر میں کام کئے ہیں اور کہا کہ اسی طرح آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی بھاجپا بھاری اکثریت سے جیت کر جموں میں سرکار بنائے گی اور آنے والا جموں کشمیر کا چیف منسٹر بھی بھاجپا جماعت سے ہی ہو گا۔گوجروبکروال کو فاریسٹ رائٹ ایکٹ نہ دیئے جانے پر "لازوال” کے سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ گوجر و بکروال قوم ایک دیش بھگت قوم ہے جہاں کہیں پر بھی اگر اسطرح کی شکایات ہے تو بھاجپا ہمیشہ اس قوم کیساتھ کھڑی ہے اور کہا جبکہ مودی حکومت نے جموں کشمیر میں گوجروبکروال طبقے کے لوگوں کیلئے فاریسٹ رائیٹ ایکٹ نافذ کر کے انہیں اپنے حقوق دلانے کا کام کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا