جموں وکشمیرمیں5ماہ بعدروایتی درس وتدریس کی بحالی ،کالجوں واسکولوں کوکھولنے کامعاملہ

0
0

اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں تیاریوں اورانتظامات کاجائزہ
تعلیمی اداروں کے عملے اورطلبہ کی ٹیکہ کاری جلدسے جلد مکمل کرنے کی متعلقہ افسروں کوہدایت
جے کے این ایس

سرینگر؍حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے رواں ماہ تعلیمی اداروںکومرحلہ وار بنیادوں پر کچھ مخصوص شرائط کیساتھ کھولے جانے کااعلان کئے جانے کے بعدڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں اپریل2021سے بندپڑے کالجوں،یونیورسٹیوں ،یونیورسٹی کیمپسوں اورسیکنڈری سطح تک کے اسکولوں میں درس وتدریس کاروایتی عمل بحال کرنے سے متعلق ضروری انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لینا شروع کردیا ۔اس سلسلے میں سوموار کے روز بارہمولہ سمیت کئی ضلع ترقیاتی کمشنروںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم ،محکمہ صحت اورپولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ میٹنگیں کرکے لازمی اقدامات وانتظامات کاجائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کوہدایت دی کہ وہ عملے اورطلبہ کی100 سوفیصد ٹیکہ کاری کاری ویقینی بنانے کے کام میں سرعت لائیں تاکہ کالجوں ،یونیورسٹیوں اورسکینڈری سطح تک کے اسکولوںمیں روایتی درس وتدریس کے عمل کی بحالی عمل میں لائی جائے ۔تعلیمی اداروںکوجزوی اورمرحلہ واربنیادوں پرکھولے جانے سے متعلق حکومتی اقدام کے تناظرمیں ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں سے کہاکہ وہ تمام اہل طالب علموں کوکورونا مخالف ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔خیال رہے حکومت نے سنیچراوراتوارکوکہاکہ جموں وکشمیرمیں پہلے مرحلے میں کالجوں اوریونیو رسٹیوںکوکھولا جائیگا ،جسکے بعددسویں اوربارہویں جماعت کے طلاب کیلئے بھی اسکول کھولے جائیں گے تاہم حکومتی ذمہ داروںنے روایتی درس وتدریس کاعمل اس شرط کیساتھ بحال کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے کہ تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ٹیکہ کاری کویقینی بنایا جائے ۔حکومتی ذمہ داروںنے واضح کیاہے کہ ویکسین لگائے بغیر کسی بھی طالب علم کوکلاس رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔سوموار کومنعقدہ میٹنگوںمیں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کیساتھ تمام متعلقہ امورات زیرغور لائے ۔انہوںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم اورمحکمہ صحت کے افسروں سے کہاکہ وہ باہمی تال میل کیساتھ جلدسے جلد تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ویکسی نیشن کومکمل کریں ،تاکہ صدفیصد ویکسی نیشن کیساتھ 50فیصد طلاب کو کلاس رومز میں رکھنے کی شرط کیساتھ تدریسی عملہ بحال کیاجائے ۔بارہمولہ اوردیگرکچھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں متعلقہ افسروں کوایک قابل عمل طریقہ کار بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ اُن کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی جس میں کالجوںکے ہر اہل طالب علم کو ویکسین دی جائے گی۔ مزید برآں ، ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ19 سے متعلق مناسب رویے کو حرف اور روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں مختلف کالجوں کے پرنسپل ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا