پنجشیر مزاحمتی محاذ کا ترجمان طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک

0
0

کابل //پنجشیر مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی خامہ پریس نے آج صبح اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ’’پنجشیر مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے‘‘۔

بعد ازاں قومی مزاحمتی محاذ نے بھی کمانڈر عبدالودود زارا کے ساتھ دشتی کی موت کی باضابطہ تصدیق کی۔ مزاحمتی محاذ نے ٹویٹ کیا ، "یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ افغانستان کی قومی مزاحمت نے آج جبر اور جارحیت کے خلاف مقدس مزاحمت میں دو ساتھیوں کو کھو دیا۔ این آر ایف کے ترجمان فہیم دشتی اور جنرل عبدالودود زارا شہید ہوئے۔ ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔”

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا