حلقہ پنچائت مگیاد کینی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہاہے: سجاد کھٹانہ

0
0

کہا یہاں ہر کھیل کو کھیلنے والے جوان موجود انہیں کھیل کا سامان فراہم کیا جائے
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍دور حاضرہ میں نوجوانوں نسل کا دیہان منشیات کی طرف ہے اب نوجوانوں کو اس سے ہٹانے کا ایک ہی آسان طریقہ اور راستہ ہے وہ طریقہ ہے کھیل کود جس کے لیے ہر جگہ کھیل کا میدان ہونا لازمی ہے اور ہر اس شخص کو جو کھیل کا شوق رکھتا ہو اس کو سرکار کہ طرف سے کیھل کود کی چیزیں فراہم کرنی چاہیے جب نوجوان کھیل میں مصروف ہو جائیں گے تو ان کا دیہان خود بخود ہی منشیات سے ہٹ جائے گا نائب اس ضمن میں نائب سرپنچ سجاد کھٹانہ پنچایت حلقہ مگیاد کینی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتا ہوں کہ تھوڑی اس جانب بھی توجہ ہونی چاہیے میری اپیل ہے کہ میری پنچایت حلقہ مگیاد کینی میں یوتھ جنریشن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہر کھیل کو کھیلنے والے پلیر بھی موجود ہیں جس میں۔ کبڈی، کرکٹ میچ، والی بال، کھو کھو، جیسے پلیرز بھی موجود ہیں۔ اور افسوس کی بات یہ ہیکہ آج دن تک ان نوجوان بھائیوں کو سرکار کی طرف سے کوئی بھی امداد فراہم نہیں کی گئی اور کوئی بھی کھیلنے والی چیز کھیلنے والا کوئی بھی آئٹم فراہم نہیں کیا گیا اور بہت ہی اچھے پلیرز ھیں ھر جگہ پہ ٹرنامینٹ میں حصہ بھی لیتے ہیں مگر آج تک انہیں پس پشت ڈالا گیا ہے۔ سرکار کی جانب سے کوئی بھی امداد انہیں آج تک نہیں ملی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جو ہر پنچایت میں سرکار کی طرف سے کھیلنے کا سامان یا کوئی فنڈز ملا تھا جس میں لگ بھگ 20000ہزارروپے تک تھا۔ اس کی جانکاری دی جائے کہ وہ کس جگہ پہ استعمال ھوا۔ ہے یہ فنڈ ہر پنچایت میں یکِ بعد دیگر دینا حق بنتا تھا مگر اسکا اتہ پتہ ہی نہیں ہیکہ کہاں پہ یہ پیسہ دیا گیا اور کہاں خرچ گیا لگتا تو ایسے ہے کہ کئی گھبن ہی ہو گیا ہے لہذا ضلع انتظامیہ اس کا پتہ کرے اور جانکاری فراہم کرے ہم عوام حق کا بنتا ہے کہ ہمیں بھی اسکا حصہ ملے اور ہمارے نوجوانوں کو بھی انکا حق دیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا