کونسلر گرمیت رندھاوا نے سینک کالونی میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا

0
0

مقامی رہائشیوں سے نالے میں کچر اور ملبہ نہ پھینکنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلر گرمیت کور رندھاوا نے آج یہاں سینک کالونی کے سیکٹر اے میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کی تخمینی لاگت سے گہرے نالے کا کام شروع کیا۔جبکہ یہ گہرا نالہ ایک عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا وہیں مون سون کے موسم میں اس کی خستہ حالی کی وجہ سے مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جبکہ مون سون کے دوران نالے کا کچھ حصہ بہہ گیا ہے۔انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ نالہ میں کچرا ،اور ملبہ پھینکنے سے گریز کریں اور انہوں نے کہا مکینوں کو چاہیے کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے گریز کریں جس کے نتیجے میں پانی بہہ جاتا ہے۔ اس نے رہائشیوں سے حکومت سے جاری کرد ہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔سرین سنگھ ، دلجیت کور ، گوگی سوڈان ، مانگٹ ، ابیشک ، اندرجیت ، سریندر سنگھ لٹی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے کونسلر نے وارڈ 69 کے مسائل سے نمٹنے میں ان کے فعال انداز پر شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا