معروف تاجر دانش مشرا سینکڑوں حامیوں سمیت بھاجپا میں شامل

0
0

پارٹی ریاستی صدر رویندر رائنا نے کیا والہانہ استقبال
لازوال ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رائنا کی موجودگی میں ممتاز تاجر اور نامور سماجی کارکن دانش مشرا سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے۔اس دوارن بی جے پی صدر رویندر رائنا نے نائب صدر شکتی پرہار اور بی جے پی آل مورچہ انچارج منیش شرما کے ہمراہ اس موقع پر پارٹی پٹا پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔رویندر رائنا نے دانش مشرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے دور اندیش فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بی جے پی خاندان میں شامل ہو کر صحیح انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک نوجوان کامیاب کاروباری ، دلیر شخصیت اور گہرے سماجی کارکن کے طور پر ان کی مضبوط شبیہ سے پارٹی کو یقین ہے کہ دانش مشرا جموں و کشمیر بی جے پی کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی ان نوجوانوں کی سرشار کوششوں سے مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ "سبکا ساتھ ، سبکا وکاس” صرف بی جے پی حکومت ہی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ اگلی حکومت بنائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا