لفٹینٹ گورنر نے مشن یوتھ کے جے اینڈ کے ٹورسٹ ولیج نیٹ ورک کا آغاز کیا

0
0

75 گاؤں تاریخی ، دلکش خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کیلئے مشہور ہیں جو سیاحتی دیہات میں تبدیل ہوں گے
براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے ۔ ایل جی
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج مشن یوتھ کے تحت جے اینڈ کے ٹورسٹ ولیج نیٹ ورک کا آغاز کیا اس اقدام کا مقصد یو ٹی کے 75 دیہاتوں کو تاریخی ، دلکش خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے طور پر ترقی دینا ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی زیر قیادت پائیدار سیاحت کا اقدام دیہی معیثت اور کمیونٹی انٹر پرنیور شپ کو مضبوط کرے گا ، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنائے گا اور براہ راست روز گار کے مواقع فراہم کرے گا ۔
اس اقدام کے پس پردہ مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت ہر گاؤں کی انفرادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بہترین طریقوں کو اپنا رہی ہے مالی مراعات کے ساتھ ساتھ ان تمام دیہاتوں کو ڈیجٹل پلیٹ فارم کو یقینی بنانا اور مناظر ، دیسی علمی نظام ، ثقافتی تنوع اور ورثہ ، مقامی اقدار اور روایات کی نمائش کے علاوہ فلم کی شوٹنگ اور پیشکش کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔
نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں خود انحصار کرنے پر زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے مختلف پس منظر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کو متاثر کرنے والی پالیسیوں میں ان کی شمولیت کو فعال بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں اور ایک مضبوط مستقبل کی تعمیر کیلئے جدید خیالات کا جواب دے رہے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ اسکیم بیک وقت گلوبل وارمنگ اور بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سبز سیاحت کیلئے ہمارے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے تا کہ ترقی کو مزید پائیدار بنایا جا سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مشن یوتھ کے اقدام کے تحت رجسٹرڈ نوجوانوں اور سیلف ہیلپ گروپس کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیہات کو تبدیل کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ بنیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے حکومت کی پالیسیوں میں بنیادی اہمیت حاصل کی ہے ۔ اسٹریٹجک پلاننگ اور نوجوانوں کے ہینڈ ہولڈنگ کیلئے صلاحیت بڑھانے کے ساتھ یو ٹی انتظامیہ نوجوانوں میں انٹر پرائیز ہونے کیلئے خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کیلئے اہم شعبوں کو بڑھا رہے ہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو نوجوان اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے تیار ہوں انہیں کافی مالی مدد حاصل ہو اور وہ اپنے خواب کو پورا کرنے کے قابل ہوں ۔
لفٹینٹ گورنر نے پروموشنل سرگرمیوں کیلئے چار وسیع علاقوں کی تجویز دی جن میں فارم سٹیز ، ایکو ٹورازم ، وائیلڈ لائف ٹورازم اور قبائلی ٹورازم شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو پبلک پرائیویٹ ، کمیونٹی پارٹنر شپ ماڈل میں تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے پی پی پی ماڈل کے طریقوں کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور پائیدار سیاحت ماحولیاتی نظام کی ترقی کیلئے مضبوط بنیادوں کو ہموار کرنے کیلئے اسکیموں کی کنور جنس پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔
ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ اسکیم کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے اہل امیدواروں کو مالی مدد فراہم کی جائے ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے دیہات کو سیاحت کے نقشے پر لانے کیلئے ایک جامع ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری سی ای او مشن یوتھ نے جے اینڈ کے ٹورسٹ ولیج نیٹ ورک پروگرام کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈائریکٹر بھوپندر کینتھولا نے اپنے خطاب میں ایف ٹی آئی آئی کی جموں و کشمیر میں فلمی شعبے کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وویک بھردواج ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا ، حکومت کے پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ شلیندر کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار اور ڈپٹی کمشنر ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے موجود تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا