ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی 45 برس سے کم عمر کے نوجوانوں کو کووِڈ ٹیکے لگانے کی اپیل

0
0

کپواڑہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے 45 برس سے کم عم رکے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ضلع بھر میں قائم قریبی ٹیکے کاری مراکز میں جاکر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں تاکہ کووِڈ۔19 کی ممکنہ کووِڈ تیسری لہر پر قابو پایا جاسکے۔اِن خیالات کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے آج میڈیا اَفراد کو اَپنے دفتری چیمبر میں ضلع میں کووِڈ موجودہ صورتحال اور کووِڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 33 مثبت معاملات سرگرم ہیں جن میں سے 26 گھریلو قرنطین ہیں اور 7 اِنتظامی قرنطینہ میں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ صحتیابی کی شرح98.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ضلع کے لئے اطمینان بخش ہے۔ مثبت معاملات کی شرح کم ہو کر 0.22 فیصد رہ گئی ہے جو کہ تسلی بخش بھی ہے۔اُنہوں نے صحت اور دیگر متعلقہ محکموں سمیت کووِڈ تخفیفی کوششوں میں شامل تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کے صد فیصد ٹیکہ کاری پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں اور 18 برس عمر سے زیادہ لوگوں کو 53فیصد ہدف حاصل کر گئے ہیں۔اُنہوں نے 45 برس سے کم عمر کے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ کووِڈ ٹیکہ کاری مراکز پر جاکر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں تاکہ کووِڈ وَبائی بیماری سے بچایا جاسکے۔ اُنہوں نے ضلع کپواڑہ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا استعمال ، ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام کووِڈ ایس او پیز پر من و عن عمل پیرا رہیں تاکہ ضلع کو وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔اِس موقعہ پر اے سی آر کپوارہ جوہر علی اور ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر کووِڈ غلام نبی شیخ موجود تھے۔ قارئین ڈی سی کپواڑہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@dckupwara اور ڈی آئی سی کپواڑہ آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@infokupwara پر بھی پڑھ سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا