واشنگٹن ،// امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کے دور حکومت میں وزیر داخلہ رہے کین سالزار کو میکسیکو میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی نائب صدر کملا ہریس نے مسٹر سالازار کو جمعرات کو عہدے کا حلف دلایا ۔
مسٹر سالزار 2009 سے 2013 تک اوباما حکومت میں وزیر داخلہ رہے ۔ اس سے پہلے وہ 1999 سے 2013 تک
ریاست کولوراڈو کے اٹارنی جنرل اور 2005 سے 2009 تک امریکی سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔