ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں مغل شاہرہ موبائل نیٹ ورک سے محروم

0
0

سیاح اور مسافر پریشان، ایمرجنسی حالات میں رابطہ کرنا مشکل
عمرارشدملک

راجوری ؍؍مغل شاہراہ ایک سڑک نہیں بلکہ خطہ پیرپنچال اور وادی کے لوگوں احساس ہے اور حکومت نے اس شاہرہ کو ہر طرح کی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں مغل شاہراہ موبائل نیٹ ورک سے محروم اور سیاح اور مسافر پریشان۔ یوں تو مغل شاہراہ جموں کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک بھی ہے کیونکہ ہزاروں فٹ گیری کھائیں ہیں اور کئی بار مغل شاہراہ پر گاڑیاں حادثات کی شکار بھی ہوئی ہیں اور موبائل نیٹ ورک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پولیس و ایمبولنس کے ساتھ رابطہ نہیں ہوسکتا جس وجہ سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بھی موبائل نیٹ ورک کا ہونا لازمی ہے۔ مغل شاہراہ پر قائم درجنوں گاؤں میں رہائش پذیر لوگ بھی موبائل نیٹ ورک نہ ہونے سے پریشان ہیں۔ مقامی رہائش پذیر لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہے کہ آج ڈیجیٹل اندیا کا دور ہے لیکن پیرگلی یعنی مغل شاہراہ آج بھی موبائل نیٹ ورک سے محروم ہے اس لئے سیاحوں، مسافروں اور مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے مغل شاہراہ پر موبائل فون کے ٹاورز لگائے جائیں تاکہ موبائل خدمات شروع ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا