نئی دہلی،//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 47 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہیں۔
بدھ کو ملک میں 81 لاکھ نو ہزار 244 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 66 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 334 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 47092 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 181 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 825 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال معاملے 11402 بڑھ کر تین لاکھ 89 ہزار 583 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 509 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 439529 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہوکر 97.48 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔