7
دو افراد ہلاک چھ زخمی۔
محمد اشفاق/بابر فاروق
درابشالہ
ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ میں بدھ کی شام ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے، اطلاعات کے مطابق ایک ایکو گاڑی زیر نمبرJK17-1252 بمل ناگ یاترا سے واپس لوٹ یاتریوں کو واپس لے کر جارہی تھی ، بلچھیتر کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سینکڑوں فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ کی جانب دوڑ پڑے اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی، اسی دوران پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
بچاؤ کاروائی کے دوران آٹھ افراد کو زخمی حالت میں کھائی سے برآمد کیا گیا جن میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کنج لال اور مہیندر شرما کے طور پر کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آٹھ افراد سوار تھے ۔ بچاؤ کاروائ ٹیم جن میں پولیس، ابابیل ٹسرٹ اور ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی کشتواڑ کے کارکنان شامل تھے نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار آٹھ افراد کو زخمی حالت میں پایا اور ان میں سے چھ افراد کو پی ایچ سی ٹھاٹھری منتقل کیا گیا، وہاں پہنچتے ہی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے، چار زخمی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ علاج و معالجہ کے لیے منتقل کیا گیا اور ایک پی ایچ سی ٹھاٹھری میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ دو زخمیوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جن میں کشتواڑ پہنچتے ہی ایک شخص کی موت ہوئ اور ایک ضلع ہسپتال کشتواڑ میں زیر علاج ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ستیش کمار ولد رمیش کمار، راہل کمار ولد سیوا رام، سندیپ کمار ولد اوم۔ پرکاش، انوپ کمار، دلیپ کمار ولد کرشن لال اور ہپی شرما ولد ہیم راج کے طور پر ہوئ ۔ آخری اطلاعات کے مطابق اس سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئ جن کی شناخت کنج لال اور مہندر شرما کے طور ہر ہوئ۔
واضح رہے کہ تحصیل درابشالہ کا سروڑ جس کی ابادی لگ 12000 نفوس پہ علاقہ بنیادی طبی سہولیات سے بالکل محروم ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی