نوجوان عالم دین مولانا محمد طارق پرنم آنکھوں سے سپردِ لحد

0
0

آج قوم ایک عظیم نوجوان عالم دین سے محروم ہو گئی ہے: علماء اہل سنت مہور ریاسی
ایم شفیع رضوی

مہور؍؍ علماء اہل سنت مہور ریاسی نے نوجوان عالم دین مولانا محمد طارق ثقافی کی بے وقت اور اچانک وفات پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف کی وفات تحصیل مہور کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے جموں کشمیر کے لئے ایک عظیم نقصان ہے حضرت کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے ۔اس کی بھرپائی نہ ممکن ہے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں شرکت کی حضرت کی وفات کی خبر سن کر علماء اہلسنت کو نہایت صدمہ ہوا ۔پوری قوم کو ایک عظیم صدمہ پہنچا ہے۔ آج قوم ایک عظیم نوجوان عالم دین سے محروم ہو گئی ہے ۔علماء اہل سنت کے تمام اراکین نے کہا کہ موصوف مولانا محمد طارق نہایت ہی قابل اور خوش اخلاق شخص تھا آج اس دکھ بھری گھڑی میں تمام علماء اہل سنت پسماندہ کنبے کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت محروم مغفور کے درجات کو بلند فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کوصبروتحمل عطا فرمائے ۔علماء کرام میں جامع مسجد مہور کے امام و خطیب مفتی محمد اشرف نعیمی؛ مفتی محمد یونس ثقافی؛ الحاج محمد شفیع رضوی؛مولانا محمد ابراھیم مصباحی ؛ قاری فیاض احمد رضوی؛ مولانا اعجازالحق بخاری قاری جمالالدین رضوی؛ مولانا محمد علی نوری؛ حافظ صوفی محمد اقبال ؛ مفتی محمد اشرف مصباحی ریاسی؛ مولانا مشتاق احمد ؛ قاری فرید حسین ؛ مولانا محمد شریف رضوی؛ مولانا شبیر احمد لار؛ وغیرہ دیگر علماء اہلسنت نے مولانا طارق ثقافی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور دعا کی ہے کے اللہ رب العزت مولانا محروم کے مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا