قبائلی امور کا محکمہ اور این ایچ ایم جموں و کشمیر میں قبائلی صحت کا منصوبہ شروع کرے گا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍محکمہ قبائلی امور اور قومی صحت مشن نے آج قبائلی صحت کے منصوبے کو شروع کرنے کے طریقوں کو حتمی شکل دی ہے جس کا مقصد قبائلی علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرنا اور نقل مکانی کرنے والے قبائلی آبادی کیلئے مخصوص سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس منصوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر محیط نئے اقدامات شامل ہیں ۔ سیکرٹری قبائلی امور شاہد اقبال چودھری کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن محمد یاسین چودھری نے محکموں اور اضلاع کے ساتھ پروگرام کے اجزاء ، صلاحیت کی تعمیر ، انفرسٹرکچر ، پیشہ ور افرادی قوت اور سہولیات میں اضافے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی خصوصی سیکرٹری قبائلی امور کے محکمے ، ڈائریکٹر قبائلی امور ، ریاستی کوارڈینیٹر این ایچ ایم ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، او ایس ڈی مشن یوتھ ، ضلعی افسران اور ماہرین نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ سیکرٹری قبائلی امور نے قبائلی ترقی کے سالانہ منصوبے مثلاً ہیلتھ کئیر سسٹم پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایک جامع قبائلی صحت کے منصوبے کیلئے این ایچ ایم کے ساتھ ہم آہنگی کیلئے محکمہ صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ڈی این ایچ ایم محمد یاسین چودھری نے قبائلی امور ، محکمہ صحت اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قبائلی صحت کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ منصوبے کے تحت صحت کے اداروں کا تین درجے کا نیٹ ورک کام کرے گا ۔ قبائلی صحت کے مراکز صحت کے اداروں کے نیٹ ورک کے طور پر قائم کئے جائیں گے جہاں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تعاون سے این ایچ ایم کی طرف سے انفراسٹرکچر کی دستیابی کی جائے گی اور افرادی قوت اور رسد فراہم کی جائے گی ۔ ہجرت کی مدت کے دوران پہاڑی علاقوں میں جھونپڑیاں تعمیر کی جائیں گی اور قبائلی حراستی علاقوں میں موبائیل میڈیکل یونٹ لگائے جائیں گے ۔ منصوبے کے تحت دوسرے درجے کے صحت کے ادارے قبائلی ذیلی مراکز ہوں گے جہاں سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ قبائلی امور کے محکمہ یو ٹی کیپکس بجٹ کے تحت 10 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ایک فوری پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا اس دوران نیشنل ہیلتھ مشن ڈائریکٹوریٹ جے اینڈ کے فنڈ کیلئے حکومت ہند کو ایک تفصیلی منصوبہ پیش کرے گا ۔ اس کے بعد قبائلی صحت کا منصوبہ قبائلی امور کے محکمہ کے سالانہ کیپکس منصوبے کا حصہ ہو گا ۔