غیر سبسڈی رسوئی گیس سلنڈرکی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ

0
0

نئی دہلی //حکومت نے ستمبر کے پہلے ہی دن ایک بار پھر بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے بدھ کے روز بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا۔ اس کی وجہ سے دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 884.5 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے صرف 15 دنوں میں غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل 18 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جولائی میں بھی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل استعمال کے لئے 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک کے چار بڑے شہروں میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈروںکی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
میٹرو ……… .. پرانی قیمت ……… .نئی قیمت (روپے فی سلنڈر)
دہلی ………………….. 859.50 ……………………. ………… ..884.50
کولکتہ …………………………… 886.00 …………… …………………. 911.00۔
ممبئی ……………………………. 859.50 ………….. …………………… …. 884.50۔
چنئی …………………… ..875.50 …………… …. 900.50۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا