نوین چودھری نے لال منڈی میں سیل ویجی ٹیبل سیڈلنگ کا اِفتتاح کیا

0
0

سری نگر؍؍پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبودِ کساناں نوین کمار چودھری نے لال منڈی میں ہائی ٹیک پولی گرین ہائوسز میں سائنسی بنیادوں پر پیدا ہونے والی مختلف سبزیوں کے پودوں کی فروخت کا اِفتتاح کیا۔ فروخت میں سری نگر اور وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کا زبردست جوش اور بھاری رَش دیکھا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے مستفیدین کے ساتھ باچیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وادی کے شہری علاقوں میں کچن گارڈن اور گھر کے پچھواڑے سبزیوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سائنسی خطوط پر پیدا ہونے والی مختلف فصلوں کے بیج زیادہ بیماریوں سے بچنے والے اور پیداواری ہوتے ہیں جو بالآخر سبزیوں کی پیداوار کو معاشی طور پر قابل عمل بناتے ہیں۔ اُنہوں نے کچن گارڈن سے دلچسپی رکھنے والوں سے کہا کہ وہ محکمہ کی جانب سے پیش کردہ ایسے تمام اقدامات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے پرنسپل سیکرٹری کو شہری علاقوں میں سبزیوں کی پیداوار او رکچن گارڈن کلچر کے فروغ کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اِقدامات سے متعلق جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ کاشت کاروں میں مختلف اقسام کے زائد اَز تین لاکھ ہائبرڈ پودے تقسیم کئے جائیں گے۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت کشمیر فارمز سیّد وسیم احمد شاہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ایکسٹنشن شاہد اقبال، جوائنٹ ڈائریکٹر اپیکلچر اینڈ مشرومز محمد سیّد اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹر ی زرعی پیداوار و بہبودِ کساناں نے کشمیر ڈویژن کے پانچ زرعی اَفسران کے اعزاز میں منعقدہ الوداعیہ تقریب کی صدارت کی جو 31؍ اگست2021ء کو سبکدوش ہوگئے ہیں۔ جس میں چیف ایگریکلچر آفیسر بارہمولہ محمد یوسف شاہ، ڈائریکٹر رکھس اور فارمس شبیر احمد وانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ کشمیر نوتیج سنگھ بالی ،ریجنل ایس ایم ایس رومیش کمار اور اکائونٹس آفیسر جان محمد کول ، تمام کیڈروں کے جوائنٹ ڈائریکٹران ، ڈپٹی ڈائریکٹر ان ، چیف ایگریکلچر اَفسران ، ڈویژنل لیول اَفسران ، ڈسٹرکٹ لیول اَفسران اور سب ڈویژنل لیول اَفسران شامل تھے۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے محکمہ کو ترقی دینے اور کاشتکار طبقے کی بہتری کے لئے خدمات اَنجام دینے میں اَفسران کے کردار کی سراہنا کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا