کابل،//طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کابل ہوائی اڈے سے جلد ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ’’ہماری ٹیم شہری ہوا بازی کے لئے ہوائی اڈے پر کام شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے اور جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر کام کی بحال سے متعلق زیادہ تر تکنیک کو نقصان پہنچا ہے، جسے درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کرنا ہے۔ بین الصوبائی گھریلو پروازوں کو تجارتی نقطہ نظر سے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان پروازوں کو جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔