لداخ مرکزی زیرانتظام علاقے میں چھٹی سے آٹھویں تک درس وتدریس یکم ستمبرسے شروع

0
0

گائڈلائن پر اساتذہ زونل ایجوکیشن افسران دیگرافسران عمل کرانے میں پہل کرینگے :ڈپٹی کمشنرکرگل
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں انتظامیہ نے یکم ستمبر سے اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں تک درس وتدریس کاسلسلہ قوائدوضوابط کے تحت شروع کرنے کافیصلہ کیادرس وتدریس کے دوران استاتذہ کوقوائدوضوابط کاخاص خیال رکھناہوگا زونل ایجوکیشن افسروں چیف ایجوکیشن افسران بھی قوائدوضوابط پرعمل کرانے کے لئے اپنی خدمات انجام دینگے جس کسی اسکول سے بھی کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے قوائد وضوابط کاکوئی بھی مرتکب قرارپائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائیگی ۔مرکزی زیرانتظام علاقے کرگل لداخ میں انتظامیہ نے یکم ستمبرسے چھٹی سے آٹھویں تک درس وتدریس شروع کرانے کافیصلہ کیاہے اسکولوں میں قوائدوضوابط کے تحت درس وتدریس شروع کیاجائے گا اسکولوں میں تعینات اساتذہ زونل ایجوکیشن افسران چیف ایجوکیشن افسر اسکولوں میں درس وتدریس کے دوران کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائڈلائن کا برپورجائزہ لینگے ۔ضلع انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکولوں میں درس وتدریس کے دوران گائڈلائن پرسختی کے ساتھ عمل کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنرکرگل سنتوش سکھ دیو نے بھی اس بات کی تصدیق کہ سرکاری اورپرائیویٹ اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت زیرتعلیم طلاب کودرس وتدریس سے آراستہ کرانے کے دوران گائڈلائن پرمن وعن عمل کرانے کے برپوراقدامات اٹھائے گئے ہے اور جوکوئی بھی کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائڈلائن کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف سختی برتنے سے کوئی بھی پس وپیش نہیں کیاجائیگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا