سبکدو ش انجینئرزکی پھرسے تقرری کیخلاف بیروزگار انجینئرزایسوسیشن کاتھنہ منڈی میں سرکارکیخلاف احتجاج
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں بیروزگارنوجوانوں نے ایک پرامن احتجاج کیا۔ گزشتہ روزگورنرجموں وکشمیرکی طرف ابک جاری کئے گئے حکم نامے کیخلاف تھا جس حکم نامہ میں یہ لکھاہواتھاکہ جتنے بھی سبکدوش انجینئرزہیں ان کو دوبارہ نوکریوں پر بحال کیا جائے۔بہت سارے محکمہ جات میں انجینئرزکی کمی محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کام میں خلل پڑی ہوئی ہے ۔وہیں اس آرڈرکیخلاف مختلف علاقہ جات سے بیروزگارانجینئرزاکھٹے ہوئے اورگورنرانتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے اس حکم نامہ کیخلاف سخت احتجاج کیا جس دوران انہوں نے کہاکہ سرکاراگرسبکدوش انجینئرزکو دوبارہ نوکری دے سکتے ہیں توپھر ہم کو کیوں اس نوکری سے باہررکھاجارہاہے وہیں انجینئرارشد اعجازخان،انجینئرعرفان انجم نے بولتے ہوئے کہاکہ سرکارہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کررہی ہے ۔آخر ہم نے بھی اتنے سال لگاکر ڈگریاں حاصل کی ہیں اوربیروزگاربیٹھے ہوئے ہیں آخرہماراقصورکیا ہے ؟وہیں انہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپ کو چلایا گیاتھا جس کے ذریعہ ہم کچھ نہ کچھ چھوٹاموٹاکام کرکے اپنا وقت گزارتے تھے مگر سرکارنے اس کو بھی بندکردیا ہے۔ وہیں انہوں نے مر کزی و ریاستی گورنرانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سیلف ہیلپ گروپ کوبھی دوبارہ چلایا جائے اور سرکارنے جوسبکدوش انجینئرزکو دوبارہ لگانے کافیصلہ لیاہے اس کو جلداذ جلدواپس لیاجائے اور جو بیروزگار انجینئرزبیٹھے ہوئے ہیں ان کو نوکریاں دے اگرسرکارنے ایسا نہ کیا تو پورے جموں کشمیر میں بیروزگاراانجینئرزیونین کے بینرتلے احتجاج کیا جائیگااورتب تک کیا جائیگا جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں ہوں گی۔