ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، دو نوجوان از جان

0
0

جموں،30 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان جان بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے کھٹ مرہمہ علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی مرہمہ سے بفلیز کی طرف جا رہی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔
متوفی نوجوانوں کی شناخت 25 عمران احمد ولد عبدالقیوم جو گاڑی چلا رہا تھا اور 20 سالہ عابد حسین ولد محمد صدیق ساکنان مرہمہ کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ عابد حسین کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ عمران احمد سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں زخموں کی تاب نہ سے دم توڑ گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا