بھارت پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کے ہمیشہ سے امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت /مستفیٰ کمال

0
0

شہرسرینگر میں لوگوں کوبنیادی سہولیات اقتصادی اور معاشی بد حالی کاسامنا :سابق ممبران قانون سازیہ
اے پی ائی
سرینگر؍؍بھارت پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کے ہمیشہ سے خواہشمند ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے معاون سیکریٹری نے کہا کہ برصغیرکے دو بڑے ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری سے ہی امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔ اے پی آ ئی کوارسال کئے گئے بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ہندپاک مضبوط دوستی اور ان پڑوسیوں کے درمیاں ہمیشہ خوشگوار تعلقات کی علمبردار ہونے کا نیشنل کانفرنس نے ثبو ت فراہم کیاہے اوراس اصول پرآج بھی قا ئم دائم ہے ۔معاون جنرل سیکریٹری نے وادی کے مختلف علاقوں سے ا ٓئے ہوئے لیڈران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بانی مرحو م شیخ محمدعبداللہ ہمیشہ ہندپاک دوستی کی ترجمانی کرتے رہے اور ہمیشہ کہتے رہتے تھے کہ مضبوط بھارت مضبوط پاکستان کی نشانی ہے اور مضبوط پاکستان مضبوط بھارت کی نشانہ ہے اور ان کی دوسری اورتعلقات سے برصغیرخصوصاًریاست میں امن امان قا ئم رہ سکتاہے ۔بیان میں انہوںنے مزیدکہاکہ بدقسمتی سے ہند پاک کی آپسی تلخیاں او راثرات جموں وکشمیرپراثراندزہورہے ہے تاہمس سرحدوں پرخاموشی اورفائربندی سے کافی حد تک سرحدی علاقوں کے لوگوں کوراحت ملی ہے ۔ بیان میں انہوںنے مزیدکہا کہ دہلی کی مووجودہ سخت گیرحکمرانوں کی پالسیوں کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کوزبان مذہباورعلاقائی طورپرفرقہ پرستی اور تعصر کی وجہ سے جمہوریت پردبہ لگ چکاہے خصوصاًلوگوں کوحقوق سے محروم کردیاہیں اور ریاست کوتقسیم کرکے کے اس میں تبدیلی کرنا ریاست کے لئے ڈاکہ زنی کے برابرہے۔ انہوںنے کہا کہ آج باشعورڈوگری اور لداخ کے عوام نے متحدہوکرواجپاء لیڈروں کے خلاف احتجاج کیابی جے پی نے ریاست عوام کواپنے آئین حقوق اور دفعات کے ساتھ حاصل تھے اسے محروم کردیالیکن ان فیصلوں کوریاستی عوام نے 5اگست کے دن ہی یکسر مستردکردیا۔ادھرجموں کشمیرنیشنل کانفرنس کے سابق ممبران قانون سازیہ ضلع سرینگر کی جانب سے بھی ایک مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ تعمیروترقی اور لوگوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے سرکار کے دعوے کھوکھلے اور سفیدجھوٹ پرمبنی ہے پارٹی کے لیڈران مبارک گل ،شمیمہ فردوس ،عرفان آحمدشاہ پیر آفاق احمدغلام قادرپردیسی محمدسیعدآخون نے اپے مشترکہ بیان میں کہاکہ شہروگام کی سڑکیں کھنڈرات کی صور ت میں پڑے ہے اور دربارموں کے وقت صرف کچھ سڑکوں پر تارک کول بچھایاگیاجبکہ اکثر بڑی سڑکیں گلی کوچے نہایت ہی خستہ ہوچکے ہے لیڈران نے اس بات پرتشویش کیا کہ سرینگر کی 14لاکھ آبادی جنہیں دستکاری اور سیاحت سے لوگ وابستہ شامل ہیں پچھلے تین برسوں سے بیکاری کی حالت میں ہیں اور سرکارکی جانب سے ان لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔لیڈروں نے اپنے بیان میں سرکارسے مطالبہ کیاکہ گھریلوں صنعتوں سے وابستہ لوگوں کوراحت پہنچانے کے لئے جلدسے جلداقدامات اٹھائے جائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا