یو این ا ئی
سری نگر؍؍ وسطی ضلع بڈگام میں ایئر پورٹ روڑ پر واقع ریلوے برج ہمہامہ پر اتوار کو ایک سی آر پی ایف اہلکار ریل گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 43 سالہ محمد اسماعیل میر ساکن بانڈی پورہ، جو 35 بٹالین جی کمپنی سی آر پی ایف سے وابستہ تھے، اتوار کو ریلوے برج ہمہامہ پر ریل گاڑی کی زد میں آ گئے جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی لاش سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد تدفین کے لئے لواحقین کے سپرد کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے پولیس اور محکمہ ریلوے نے لازمی کارروائی شروع کر دی ہے۔