ملک میں مسلسل چوتھے دن بھی ایکٹو کیسز میں اضافہ

0
0

یو این ائی
نئی دہلی؍؍ ملک میں مسلسل چار دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،083 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں اور 8،783 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ملک میں ہفتے کے روز 73 لاکھ 85 ہزار 866 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 63 کروڑ 09 لاکھ 17 ہزار 927 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،083 نئے کیسزسامنے ا?نے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 030 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 840 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 88 ہزار 642 ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹو کیسز 8،783 بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 558 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 460 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،37،830 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مسلسل چار دن سے ایکٹو کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.13 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.53 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 250 بڑھ کر 55،341 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4،455 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،59،906 ہوگئی ہے ، جبکہ 126 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،37،026 ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا