دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 21.38 کروڑ سے تجاوز

0
0

واشنگٹن //دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.38 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44.50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 644 ہو گئی ہے جبکہ 44 لاکھ 50 ہزار 408 لوگ اس وبا جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.82 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6،32،262 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں دنیا بھر میں ہندوستان دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46،607 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹو کیسز 11،398 بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 607 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 4،36،365 پہنچ گئی ہے۔ برازیل متاثرین کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.06 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5،71،045 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہوئی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69.09 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1،75،328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک فرانس میں 67.57 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،119 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66.21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ 32 ہزار 323 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا