فوج نے ڈوڈہ کے خانکوٹ میں ضرورتمندوں میں کھانے کی اشیاء اور ادویات تقسیم کیں

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// موجودہ وبائی دور میں ہندوستانی فوج طبی ہدایات اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے خوراک اور ادویات کی تقسیم کے کیمپ کا اہتمام کرتے ہوئے ‘امید پھیلانے’ کے اپنے اقدام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہیں فوج نے بڑی تعداد میں خوراک اور ادویات تقسیم کیں۔ جبکہ اس سلسلہ میں ضلع ڈوڈہ کے خانکوٹ اور قریبی دیہات کے لوگ جو ایسے وقت میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، ان کی امداد کی۔ جبکہ فوج کے اس اقدام نے دور دراز علاقے کے دیہاتیوں کی حالت زار کو کم کرنے میں مدد کی۔وہیں دیہاتیوں نے فوج کی مسلسل کوششوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا