نیشنل ہائی وے 244 ڈونی پاوا اننت ناگ وائلو شاہراہ پر کام شدومد سے جاری

0
0

پہلے مرحلے میں اکنگام سے میکڈم بچھانے کا کام شروع، لوگوں اطمینان کا اظہار کیا
شاہ ہلال

کوکرناگ؍؍ نیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے 28 کلو میٹر ڈونی پاوا وائلو لمبی شاہراہ پر نجی کمپنی کھانڈے انفراسٹرکچر نیپورہ کی طرف سے چل رہا کام شدومد سے جاری ہے اور گذشتہ روز کمپنی نے پہلے مرحلے میں نیشنل ہائی وے244 پر اکنگام سے مییکڈم بچھانے کا کام بھی شروع کیا جس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فورلین والی شاہراہ تعمیر کرنے کیلئے پروجیکٹ قریباً 165 کروڑ روپیہ پر مشتمل ہے۔ کمپنی کے پروجیکٹ مینجر واسق شان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈونی پاوا اننت ناگ سے وائلو تک 28 کلولمبی شاہراہ پر کام کرنے کی منظوری کھانڈے کمپنی کو رواں سال کے اپریل مہینے میں ملی اور شاہراہ کو 18 مہینوں تک مکمل کرنے کی ہدایت ملی جس پر کمپنی نے آلاٹ منٹ ملتے ہی اس شاہراہ پر کام شروع کیا جو دن رات شدومد سے جاری ہے اور گذشتہ روز، شاہراہ پر پہلے مرحلے میں اکنگام سے میکڈم۔بچھانے کا کام بھی شروع کیا اور میکڈم بچھانے کے ساتھ ساتھ سڑک کے دونوں اطراف ڈرنیج سسٹم پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک موسم ٹھیک رہے گا کمپنی شاہراہ پر قریباً6کلو میٹر تک میکڈم بچھانے کاکام مکمل کیا جائے گا۔اسکے علاوہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر کلوٹوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے پْلوں پر بھی کام شدومد سے جاری ہے۔واسق شان نے لوگوں سے اپیل کی وہ کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مقررہ وقت پر پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر اس کو عوام کے نام وقف کرسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا