محمدعارف کی قیادت میں میونسپل کونسل راجوری کی کارکردگی اطمینان بخش

0
0

کئی برسوں سے بس اسٹینڈ راجوری کا ادھورا پڑا کام آج کیا پورا
شیراز چوہدری

راجوری ؍؍میونسپل کونسل کی طرف سے پرانے بس اسٹینڈ پر بلیک ٹاپینگ کا کام شروع کیا گیا ۔اس موقع پر بس اسٹینڈ پر تجارت کرنے والے لوگوں نے نعروں کی گونج سے اور پھول مالائیں پہنا کر صدر میونسپل کونسل راجوری کے اس کام کی سراہنا کی اور ان کا استقبال کیا اور کہا کہ راجوری کی تاریخ میں میونسپل کونسل راجوری نے محمد عارف کی قیادت میں جو تعمیراتی کام کیے ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہیں۔’لازوال‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر مونسپل کونسل محمد عارف نے کہا کہ یہ یہاں کے لوگوں کے درینہ مانگ تھی جو آج پوری ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا میونسپل کونسل کی طرف سے ہر وقت یہی کوشش کی جاتی ہے ۔عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا اور اس کی تعمیر میں دن رات لگے ہوئے ہیں ۔ہماری یہی کوشش ہے کہ ہمارے شہر میں جتنے بھی ادھورے پڑے تعمیراتی کام ہیں انہیں مکمل کیا جائے اور نئے تعمیراتی کام شروع کیا جائے جس سے ہمارے شہر کی خوبصورتی بڑھے ۔انہوں نے کہا اس کے علاوہ میونسپل کونسل یہ بھی کوشش کر رہی ہے کہ شہر کے اندر ایسے پروجیکٹ لائے جائیں جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے ۔انہوں نے کہا آج پوری کونسل کی موجودگی میں ہم نے یہاں پرانے بس اسٹینڈ پر جو کام شروع کیا ہے ۔اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور اس کے علاوہ یہاں کے اور بھی جو مسائل ہیں انہیں بھی پورا کیا جائے گا ۔اس موقع پر کونسل کے نائب صدر بھارت بھوشن وید نہ بھی کہا کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی ہو اور لوگوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان کے علاوہ الگ الگ وارڈ کے ممبران بھی اس موقعہ پر موجود رہے جن میں راجندر گپتا ،پشویندر گپتا، رجیش گپتا ،افتخار ڈار، سنجے شرما، جاوید چوہدری، ممتا دت ،یوگیش شرما کے علاوہ اور دیگر معزز شہری اور بس اسٹینڈ کے نئے صدر اور یہاں پر کام کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا