معروف مذہبی شخصیت و گجر رہنما میاں بشیر احمد لاوری سپرد خاک

0
0

گاندربل،//وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف مذہبی شخصیت اور گجر رہنما میاں بشیر احمد لاوری (سجادہ نشین میاں نظام الدین لاوری نقشبندی) کو اتوار کے روز یہاں بابانگری وانگت میں اُن کے آبائی قبرستان میں پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
میاں بشیر احمد لاوری گزشتہ شام قریب ساڑھے آٹھ بجے اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 98 سال تھی۔
اتوار کو مرحوم کی نماز جنازہ میں جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کے سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بیرونی ریاستوں سے آئے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی پیشوائی مرحوم کے فرزند و نیشنل کانفرنس رہنما میاں الطاف احمد نے کی۔
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صدر صوبہ جموں دیوند رسنگھ رانا، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، سینئر لیڈران نذیر احمد خان گریزی، شیخ اشفاق جبار، اعجاز جان، سجاد شاہین اور پارٹی سے وابستہ دیکر لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کے اہل خانہ خصوصاً مرحوم کے فرزندان میاں سرفراز احمد اور میاں الطاف احمد کے ساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔
قبل ازیں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک تعزیتی اجلاس معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرحوم بشیر احمد لاوری صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا گیا اور مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، پیرزادہ احمد شاہ، چودھری محمد رمضان، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، مبارک گل، آغا سید روح اللہ مہدی، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، محمد سعید آخون، خالد نجیب سہروردی، آغا سید محمود، علی محمد ڈار، جاوید احمد رانا، سجاد احمد کچلو، اجھے سدھوترا، رتن لعل گپتا، عرفان احمد شاہ، میر سیف اللہ، قمر علی آخون، فیروز احمد شاہ، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، تنویر صادق، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، پیر آفاق احمد، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، الطاف احمد کلو، غلام محی الدین میر، شیخ محمد رفیع، پیر محمد حسین،میر غلام رسول ناز، ایڈوکیٹ نذیر ملک، ایڈوکیٹ شوکت احمد گنائی، سجاد شفیع اوڑی، ایڈوکیٹ بشیر احمد، جگدیش سنگھ آزاد، منظور احمد وانی، ترجمان عمران نبی ڈار، عبدالاحد ڈار، یوتھ صوبائی صدر سلمان علی ساگر، صبیہ قادری، سارا حیات شاہ، فاروق احمد شاہ، ریاض احمد بیدار،ڈاکٹر محمد شفیع،غلام نبی بٹ، ارشاد رسول کار، سیف الدین بٹ، سید توقیر احمد، شفقت وٹالی، مدثر شاہ میری، احسان پردیسی اور دیگر لیڈران نے بھی میاں بشیر احمد لاوری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔
دریں اثنا سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ میاں بشیر الدین کی رحلت ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے لیے بہت بڑا صدمہ یے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘مجھے میاں بشیر الدین صاحب کے انتقال کی خبر سن کر بڑا صدمہ ہوا ہے۔ میں ان کے انتقال کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے بڑا نقصان مانتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میاں بشیر الدین صاحب جموں و کشمیر کی سیاست سے کافی دیر تک وابستہ رہا اور اس کا تعلق کا تعلق جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے ساتھ رہا۔ میاں بشیر الدین صاحب ہمیشہ انسانی قدروں کے علمبردار رہے اور وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی یکجہتی اود یگانگت کے بھی حامی رہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا