آرمی وائس چیف امریکہ کے پانچ روزہ دورہ پر

0
0

نئی دہلی// آرمی وائس چیف لیفٹننٹ جنرل سی پی موہنتی پانچ دن کے امریکہ کے دورہ پر جارہے ہیں جس کا مقصد دوطرفہ فوجی تعاون میں اضافہ اور فوجی شراکت داری کے امکانات والے مواقع کا پتہ لگانا ہے آرمی وائس چیف ہوائی میں ہونے والی دفاعی سربراہان کی سیمنار میں حصہ لیں گے جس میں کووڈ۔19کی وجہ سے قومی سلامتی کے منظرنامہ میں تبدیلی، آزاد اور کھلاہند پیسفک علاقہ اور تکنالوجی کی وجہ سے پیدا مواقع اور چیلنجز موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ اس دوران وہ امریکہ کی فوجی قیادت کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
بعد میں وہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ سینئر فوجی اور شہری انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ وہ کچھ دفاعی اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا