گورنمنٹ ڈگری کالج ہیرا نگر کے زیر اہتمام قومی ایجوکیشن پالیسی پر ویبنار منعقد

0
0

معروف ماہر تعلیم ایس کے یادو نے بطور ریسورس پرسن کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں //گورنمنٹ ڈگر ی کالج ہیرا نگر نے اس کے آئی قیو اے سی سیل کے اشتراک سے قومی ایجوکیشن پالیسی 2020پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا ۔ وہیں اس موقع پر ایچ او ڈی شعبہ ایجوکیشن ڈکوٹردویندر کور نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم ایس کے یادو نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی ۔ وہ این سی ای آر ٹی کے سابقہ ہیڈ اور این سی ٹی ای نیو دہلی کے مشیر تھے ۔ وہیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی پالیسی برائے تعلیم 2020 کی مختلف خصوصیات اور تعلیم پر اس کے اثرات کی وضاحت کی۔انہوں نے این پی ای 2020کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا ۔ علاوہ ازیں پروفیسر کلدیپ جو اس تقریب کے مرکزی سر پرست تھے، انہوں نے بھی قومی ایجوکیشن پالیسی 2020کی اہمیت پت تبادلہ خیال کیا ۔دریں اثناء ایونٹ کے اختتام پر پروفیسر کرن تھاپہ نے شکریہ کہ الفاظ کہے ۔ اس تقریب میں کالج طلباء ، فکلکٹی ممبران کے علاوہ دیگر ان نے بھی شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا